مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

متحدہ عرب امارات کی فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی

شیعہ نیوز : متحدہ عرب امارات میں سبزیاں اور پھل بھی اسرائيل سے آئيں گے۔

بلدیہ دبئی کے زیر انتظام راس الخور کے علاقے میں واقع تازہ پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ میں پہلی بار اسرائیلی اشیا نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق باقاعدہ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم، وزیر اعظم کے دفترمیں تحفظ خوراک کے سربراہ عیسیٰ عبدالرحمن الہاشمی، بلدیہ دبئی کے صحت، حفاظت اور ماحولیات کے شعبے کے سی ای او خالد محمد شریف الاوادی اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آیندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امارات کی اسرائیل نوازی پرکڑی تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button