مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کی یمنی جزیرے کو ہتھیانے کی کوشش

شیعہ نیوز : سقطرا کے گورنر کا کہنا تھا کہ جنوب کی ٹرانزیشنل کونسل کے مسلح جھتوں نے ہزاروں غیر ملکیوں کو کام کی غرض سے صوبے میں منتقل کیا ہے۔

یمن کے صوبے سقطرا کے گورنر رمزی محروس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ ٹرانزیشن کونسل کے مسلح جتھے مقامی عہدیداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور انہوں نے علاقے کی فوجی چھاونیوں میں موجود اسحلہ لوٹ کر فروخت یا پھر جزیرہ سے باہر منتقل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوب کی ٹرانزیشن کونسل اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی اور مغربی سقطرا، شمالی ساحلی پٹی اور ایئر پورٹ کے اطراف میں فوجی اڈے قائم کر لیے ہیں۔

جزیرہ سقطرا خلیج عدن میں صومالیہ کے ساحلوں کے قریب واقع ہے جس پر متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح جتھوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے ہزاروں فوجی بھی مذکورہ یمنی جزیرے میں تعینات کر رکھے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ ساوتھ ٹرانزیشن کونسل نے پچیس اپریل کو سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت سے علیحدگی اور جنوبی یمن کی خودمختاری کا اعلان کر کے، سعودی عرت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کو مزید شدید کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button