دنیا

اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش کا صدر پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ، صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے صدر پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق اقوا متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کے صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے کی صہیونی حکومت کو سنگین قیمت چکانا پڑے گی، پزشکیان کی میکرون سے گفتگو

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ایران نے خطے کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے اور ایران سے اپیل کرتا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش مسائل اور بحرانوں کے حل کے لئے مزید تعمیری کردار ادا کرے۔

گوتریش نے صدر پزشکیان کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نومنتخب ایرانی صدر سے کافی امیدیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button