دنیا

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی، فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان

شیعہ نیوز: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل (جمعے کو) دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔ فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔ امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button