دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا لبنان پر حملے کے حوالے سے اجلاس

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کے حوالے سے اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ میں تنازعہ پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب اس مسئلے کے حل کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا لبنان اور خطے میں صیہونی جکومت کے مجرمانہ اقدامات اور مہم جوئی بند کروائے، پاکستان

اس سلسلے میں سلووینیا نے سلامتی کونسل کی گول میز کانفرنس کے چیئرمین کی حیثیت سے اعلان کیا کہ اس کونسل کا اجلاس بدھ کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور لبنان پر بمباری کے حوالے سے منعقد ہوگا۔

لبنان کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فرانس کی درخواست پر منعقد کیا جائے گا۔

پیرس نے سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد سائیکس پیکوٹ معاہدے کے دوران لبنان کی سرپرستی سنبھالی تھی اور اب بھی پچھلی صدیوں کی استحصالی ذہنیت رکھتا ہے اور لبنان میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، فرانس فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان پر حملوں میں صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کی وجہ سے موجودہ تنازعے میں قابل قبول ثالث نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button