دنیا

اقوام متحدہ کا دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں جاری فسادات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے دہلی کہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، مظاہرین کو پر امن احتجاج کا موقع فراہم کیا جائے ، سکیورٹی فورسز تحمل کا مظاہرہ کریں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں اب تک 23 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں املاک کو نظر آتش کیا جاچکا ہے جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ دہلی پولیس ہندو دہشت گردوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button