مشرق وسطی

تکفیری عناصر کے خلاف یمنی فوج کا بے نظیر آپریشن

شیعہ نیوز:یمنی فوج نے اعلان کیا کہ صوبہ البیضاء میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مزید نئے علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور اس آپریشن کے دوران تکفیری دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے جمعے کے روز النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ البیضاء کے نعمان اور ناطع علاقے کی آزادی کی خبر دی ہے۔

یمنی فوج کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مذکورہ علاقوں کی آزادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کے تکفیری عناصر کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے اور ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بے نظیر آپریشن کے دوران سعودی اتحاد اور تکفیری دہشت گرد گروہ کے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے یا زخمی ہوئے یا قیدی بنائے گئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button