
اونروا کی خان یونس سے عام شہریوں کی جبری بے دخلی کی مذمت ہے
شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور روزگار کے ادارے اونروا (UNRWA) نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے عام شہریوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، UNRWA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ احکامات کا مطلب غزہ کی پٹی خستہ حال آبادی کے لیے مصائب اور دربدری مزید اضافہ کرنا ہے۔
اس بیان میں UNRWA نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی اس کارروائی سے خان یونس میں تقریباً 4 لاکھ افراد کی زندگیاں متاثر ہوں گی جبکہ نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کے پاس جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر اسرائیلی جارحیت علاقے کے سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ایران
قبل ازیں یورپی- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ سینٹر نے اپنی ا یک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے پچھلے چند ماہ کے دوران خان یونس شہر میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران 70 فلسطینیوں کو شہید اور 200 افراد کو شہید کیاجن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں ایک نئی زمینی کارروائی شروع کی اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔