پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کی آزادی تک مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ قبلہ اول آج بھی صیہونیوں کے قبضے میں ہے، جس کی آزادی کے بغیر مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی، اس کے ساتھ ساتھ آج بھی فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ طویل عرصے سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری و ساری ہے، ہم اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جارحیت کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے کیونکہ فلطسین میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے صیہونی جارحیت کا شکار ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کرنیوالا کوئی نہیں ہے، لہٰذا ہمارے حکمرانوں اور دیگر عالمی رہنماؤں کو اس طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ مظالم کا سلسلہ رک سکے اور فلسطینی مسلمان عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button