دنیاہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کی تعیناتی کا انکشاف

شیعہ نیوز:یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے بدر کلشات نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مریکہ اور برطانوی فوجی الغیضه ایر پورٹ میں تعینات ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہنزل نے اس ایر پورٹ میں ان فوجیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

بدر کلشات نے برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 30 نومبر برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کا دن ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button