امریکہ اور برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں کا دوبارہ یمن پر حملہ
شیعہ نیوز: امریکی اور برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر امریکی اور برطانوی اتحاد کی جارحیت جاری ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت کے خلاف حملوں کے بعد سے امریکہ اور اس کے اتحادی مکمل طور پر تل ابیب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ اتحاد نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے ہتھیار فراہم کر رہا ہے بلکہ خطے میں مزاحمتی محور کے مقابلے میں اسرائیل کے دفاع کے لیے بھی سرگرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پراسرار ڈرون طیاروں کی پروازیں، نیویارک ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
امریکی اتحاد کی مداخلت کا دائرہ یمن تک بڑھ گیا ہے جہاں حالیہ کارروائیوں کے تحت امریکی اور برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حجہ کے علاقے بحیص پر بمباری کی۔ یہ حملہ الحدیدہ صوبے میں اتحاد کے فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔
تاحال بحیص پر اس تازہ بمباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔