مشرق وسطی

امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعا و صعدہ پر شدید بمباری

شیعہ نیوز: جارح امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے دارالحکومت صنعا و صعدہ کے بعض علاقوں پر کئی بار بمباری کی ۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا نے ایک رپورٹ میں جمعرات کی صبح صنعا اور صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں پر جارح امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں کی بمباری کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جارح امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں واقع شہر صعدہ کے مشرقی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان پر ایران کا ردعمل

امریکہ اور برطانیہ کے یہ حملے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور میڈیٹیرین سی میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی پر ردعمل میں انجام پا رہے ہيں ۔

یمنی فوج ، نومبر دوہزار تیئس سے بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں صیہونی حکومت سے متعلق دیسوں تجارتی جہازوں کو اپنے ڈرون و میزائلی حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔

یمن کی مسلح افواج غزہ پرغاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے بعد سے اب تک کسی بھی اسرائیلی بحری جہاز یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گذرنے نہیں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button