یمن پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے کشیدگی مزید بڑھے گی، روس
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے یمن پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نبنزیا نے کہا کہ صنعاء سمیت یمن کے مختلف شہروں پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کی کوشش ہے۔ ان حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی شام پر مسلسل جارحیت، البعث شہر پر قبضہ کر لیا
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان حملوں کو انتقامی کارروائیوں کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے مگر ان حملوں سے انصاراللہ کے بجائے یمنی بے گناہ عوام کا زیادہ نقصان ہورہا ہے۔
نبنزیا نے مزید کہا کہ تمام فریقوں کو تناؤ کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور یمن میں شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور برطانیہ کی قیادت میں ہونے والی غیر قانونی کارروائیاں یمن کی سرزمین پر مزید تباہی کا سبب بن رہی ہیں اور یہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے بڑھا رہی ہیں۔