دنیا

امریکہ کا یوکرائن کو ایک ارب ڈالر کا نیا پیکج دینے کا اعلان

شیعہ نیوز: امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیف کے حق میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے لیے نئے پیکج کا اعلان کیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکج میں مزید آرٹلری، اینٹی شپ ڈیفنس سسٹم اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور جدید راکٹ سسٹم شامل ہیں جو یوکرائن پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔

صدرجوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے یوکرائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکہ یوکرائن کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button