مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوج کی کربلا پر بمباری، دنیا بھر کے شیعوں میں غم و غصہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی افواج نے عراق کے مقدس شہر کربلا اور مدافعان حرم کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ عراق کے متعدد مدافعان حرم شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے کربلا میں حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ کربلا ايئر پورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔ کربلا کا ائير پورٹ زیر تعمیر ہے جو تکمیل کے بعد عراق کا سب سے بڑا ايئر پورٹ ہوگا۔

امام حسینؑ کے شہر کربلا مقدس پر امریکی فوج کی جانب سے بمباری کے بعد دنیا بھر کے شیعوں میں امریکہ سے نفرت اور غصہ پایا جاتا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر اسے عراق سے نکالنے کا مطالبہ اور کوششیں کم نہ ہوئیں تو وہ مزید ایسی کاروائیاں کرسکتا ہے۔جبکہ پوری دنیا میں بسنے والے امام حسینؑ کے عاشقوں کی جانب سے امریکہ کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ وہ مقدس سرزمین عراق سے نکل جائے اور مقدس شہروں میں اپنی گھناؤنی کاروائیوں سے باز رہے۔

واضح رہے کہ شہداء مداعان حرم شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس کی امریکی حملے میںشہادتکے بعد عراق میں امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہےجبکہ امریکی فوج کی جانب سے مدافعان حرم اور مقدس شہروں پر بمباری کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button