اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کیسے مسلمان ہیں جو دفاع کیلیے امریکہ کو بلاتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ دنیائے کفر عالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے اور ہمارے حکمران ان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی پر انہوں نے ریاض حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے اسلامی حکمران ہیں جو اپنے دفاع کیلئے امریکہ کو بلاتے ہیں۔ عالم اسلام کو چھوڑ کر امریکیوں سے مدد مانگنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ سعودی بادشاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کیا تھا جس کے بعد امریکہ کی فوج سعودی عرب میں تعینات ہوجائیگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close