امریکی فوجیوں نے امریکی ساختہ کرونا ویکسین پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔
ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں یمنی مجاہدین نے مآرب کےاہم علاقوں میں سعودی فوج کو شکست دے دی
دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام لوگوں کے برابر ہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے بنائے جانے والی کرونا ویکسین پر خود امریکہ میں عدم اعتماد کیا جارہا ہے جبکہ امریکی پابندیوں کے شکار ایران کی کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں پذایرائی مل رہی ہے۔