دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی ایشیاء پالیسی، ہزاروں وہابی دہشتگرد افغانستان منتقل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ ، اسرائل اور سعودی عرب کی ایشیاء کو ناامن بنانے کی پالیسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ہزاروں وہابی دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت افغانستان نے ہزاروں سعودی و امریکی نواز تکفیری وہابی غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

افغان انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ازبکستان کی تحریک اسلامی، تاجکستان کی انصار ، تحریک طالبان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

افغان انٹیلی جنس کے مطابق یہ گروہ نہ صرف افغانستان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خود اپنے ملکوں کے لیے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے سربراہ احمد ضیا سراج نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان آئندہ موسم گرما میں قندھار، زابل، ارزگان، ہلمند اور ننگرہار میں جنگ اور جھڑپوں کا دائرہ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شکست کھانے والا امریکہ اب تکفیری گروہوں کے ذریعے اس ملک میں بدامنی کو ہوا دے کر علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا جواز تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button