مشرق وسطی

بغداد میں الحشد الشعبی کے مرکز امریکی پر حملہ

شیعہ نیوز: مشرقی بغداد میں دھماکوں کی آواز سنائی دی جس کے بعد عراقی میڈیا نے خبر دی کہ بغداد میں "فلسطین بلیوارڈ” پر واقع دفاعی فورس "الحشد الشعبی” کے مرکز پر حملہ ہو گیا ہے۔ یہ حملہ الحشد الشعبی سے متعلقہ "النجباء” کی "12 بریگیڈ” کے ہیڈ کوارٹر پر ہوا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مذکورہ دفاعی فورس عراق کی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں النجباء کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب الحشد الشعبی کے ایک سورس نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے قوی امکان ہیں۔ "النجباء” نے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بُزدلانہ کارروائی میں بغداد کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز "الحاج ابو تقوی السعیدی” اور اُن کے معاون شہید جب کہ دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ جونہی ابو تقوی السعیدی کی گاڑی الحشد الشعبی کے مرکز کے دروازے پر پہنچی فوراََ ہی حملہ ہو گیا۔ حملہ آور ڈرون سے مذکورہ گاڑی پر چار میزائل داغے گئے کہ جن کی تاب نہ لاتے ہوئے ابو تقوی السعیدی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد چار بتائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button