دنیا

امریکی حملے انصاراللہ کی دفاعی طاقت ختم کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے، پینٹاگوں کا اعتراف

شیعہ نیوز: امریکی محکمہ دفاع نے یمنی انصاراللہ کے خلاف حملوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں فوجی آپریشنز چین کے خلاف دفاعی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے اعلی حکام یمن پر حملوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے میں محدود کامیابی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الجولانی کی عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کرانے کے لئے ترکی کی جولانیاں

نیویارک   کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ یمن میں جنگ کی جاری صورتحال کی وجہ سے امریکی فوج کو خطے میں اپنی موجودگی اور وسائل کو منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے، جس سے چین کے خلاف دفاعی طاقت متاثر ہوسکتی ہے۔

پنتاگون کی جانب سے کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگرچہ مشرق وسطی میں جنگی جہازوں اور بحری جہازوں کی تعیناتی کی جارہی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں پیسیفک علاقے میں چین کے خلاف دفاعی تیاریوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔ جنگی ساز و سامان کی تیز رفتار استعمال کی وجہ سے امریکہ کو اپنی اسٹریٹیجک فورسز کے اہداف پر نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button