دنیا

عراق اور شام پر امریکی حملے کشیدگی کا باعث بنےگی، جوزف بوریل

شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے شام اور عراق میں امریکی حملوں کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی ایشیا کے کشیدہ حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل نے بریسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام اور عراق کے خلاف امریکہ کے حملوں کی جانب اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پرجوش انتخابات کے نتیجے میں عوامی حکومت کی طاقت بڑھ جاتی ہے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

جوزف بوریل نے کہا کہ ہر حملہ جو کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنے اس سے کشیدگی اور جنگ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔

جوزف بوریل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایک چنگاری بھی کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے کہا کہ ہم حملوں کا سلسلہ روکنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button