مشرق وسطی

شام اور عراق پر امریکی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے، عمان

شیعہ نیوز: عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے شام اور عراق کے خلاف امریکی فوجی مہم جوئی اور جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے شام اور عراق میں امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی غزہ میں بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

عراق اور شام کے حدود میں بے ہودہ، بے فائدہ اور بلاجواز امریکی حملوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی، امن اور استحکام داو پر لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں انتخابی عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہونا چاہیے، واشنگٹن

ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کی وجہ سے پچیدہ اور مشکل صورت حال اور تناؤ میں پائیدار امن کے لیے حل نکالنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جاری ظالمانہ جارحیت میں دسیوں ہزار بے گناہ فلسطینیوں بالخصوص بچوں اور خواتین کے شہید اور زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمان کا مؤقف یہ ہے کہ ان حالات کا سبب بننے والے عوامل جائزہ لیا جائے۔

تنازع کا حل فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button