مشرق وسطی

امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کیا 50 شامی باشندوں کو اغوا

شیعہ نیوز: امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کی مدد و حمایت سے رقہ شہر اور اس کے گردو نواح کے دیہاتوں پر حملہ کیا اور 50 افراد کو اغوا کرکے الطبقہ شہر کے عابد کیمپ میں منتقل کردیا۔

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اورگھروں کے دروازے توڑ کر انھیں اور ان کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور حسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں پہنچا دیا ہے۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات پرکئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button