دنیا
مسئلہ فلسطین پر امریکی جانبدارانہ رویہ پریشان کن ہے، روسی صدر
شیعہ نیوز: روسی صدر نے اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امریکی جانبدارانہ رویہ پریشان کن ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گورنرسندھ کی جانب سے ندیم سرور اور فرزندگان کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ ہورہی ہے۔
صدر پوٹن نے امریکی موقف اور پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے فلسطین کے مسئلے پر جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے میں امریکہ جانبدارانہ رویہ پریشان کن ہے۔