
اسٹارلنک انٹرنیٹ کاٹ دینے کی دھمکی کے ساتھ یوکرین سے امریکہ کی باج گیری
شیعہ نیوز: امریکی حکومت جس نے کیف سے یوکرین کے اہم معدنیاتی مراکز تک دسترسی کے لئے دباؤ ڈال رکھا ہے، اپنا مطالبہ منوانے کے لئے اسٹار لنک انٹرنیٹ کا ٹ سکتی ہے۔
رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزیر خزانہ کی ابتدائی تجویز یوکرینی حکام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹارلنک انٹرنیٹ تک یوکرین کی دسترسی کے حوالے سے ابہامات پیدا ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک سیٹ لائٹ انٹرنیٹ سروس، جنگ زدہ ملک یوکرین میں مواصلاتی نظام کے جاری رہنے کے لئے بہت اہم ہے بالخصوص یوکرینی فوج اس سیٹ لائٹ انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2002 کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج کی جینن پر ٹینکوں سے چڑھائی
یوکرینی صدر زلنسکی نے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ مطالبہ مسترد کردیا کہ جنگ کے دوران امریکہ کی پانچ سو ارب ڈالر کی امدادی رقم کی ادائگی کے لئے، یوکرین کی کانیں ان کے کنٹرول ميں دے دی جائيں۔
یوکرین کے صدر زلنسکی نے امریکی صدر کا یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بدلے میں کوئی خاص سیکورٹی ضمانت پیش نہیں کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایلون ماسک نے روس کے حملوں میں تباہ ہوجانے والے مواصلاتی نیٹ ورک کی کمی پوری کرنے کے لئے یوکرین کو گزشتہ تین سال کے دوران اسٹارلنک سیٹ لائٹ انٹرنیٹ کی وسیع سروسز فراہم کی ہیں۔
ایلون ماسک کے اس اقدام نے انہیں یوکرین میں ہیرو بنادیا لیکن انھوں نے دوسال بعد اسٹارلنک سیٹ لائٹ انٹرنیٹ تک یوکرین کی دسترسی محدود کردی اور روس کے ساتھ جنگ میں زلنسکی کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔