مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امر یکی پراپیگنڈہ اور جھوٹ بے نقاب کرنے والی36ویب سائٹس بلاک

امریکی حکومت نے اسلامی مزاحمتی محاذ کی 36 سائٹوں کوبند کرکے آزادی بیان کے خلاف اعلانیہ جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ، اسرائیل ومغرب کے جھوٹ اور پراپیگنڈہ کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے والی 36 ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا۔

خود کو دنیا کا سپر پاور سمجھنے والا امریکہ دن بدن شکست سے دوچار ہوتا جارہا ہے۔ اپنے جھوٹ اور فریب کو نے نقاب ہوتا دیکھ کر حق بیان کرنے والی مقاومت سے وابستہ 36 ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا۔

امریکی حکومت نے اسلامی مزاحمتی محاذ کی 36 سائٹوں کوبند کرکے آزادی بیان کے خلاف اعلانیہ جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں دیوبندی مدارس لواطت کرنے والے تیار کرنے کی انڈسٹری ہیں، قاری حنیف ڈار کا انکشاف

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے آزادی اور اظہار بیان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے العالم ٹی وی چینل کی ویب سائٹ، یمن کی المسیرہ، ایران کے پریس ٹی وی، کتائب حزب اللہ عراق، بحرین کی اللولوء ، فلسطین الیوم اورالکوثر سائٹوں کوبند کردیا ہے۔

یہ تمام ویب سائٹس ایران، عراق، یمن ، فلسطین ، بحرین اور دیگر علاقوں کے مظلوموں کی آواز دنیا تک بروقت پہنچایاکرتی ہیں اور یہی بات امریکہ کو ہضم نہیں ہوئی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو آزادی بیان اور آزادی اظہار کی جنگ میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button