مشرق وسطی

امریکہ شام میں فوجی اڈہ بنا رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو امریکی فوجیوں کی سیکورٹی میں فوجی ساز و سامان کی ایک کھیپ لے کے ایک کانوائے شام کے حسکہ صوبے پہنچا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر الشدادی ایئربیس پر اترے جہاں ان پر لدے ہتھیاروں اور فوجی وسائل کو اتارا گیا۔

امریکی فوج الشدادی ایئربیس کی توسیع کرکے جزیرہ نامی علاقے میں واقع اپنے فوجی ٹھکانے کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 ٹرکوں اور فوجی گاڑیوں کا امریکی کارواں عراق کے کردستان علاقے سے شام کی سرحد میں داخل ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button