دنیا

امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری روک دینی چاہیئے، برنی سینڈرز

شیعہ نیوز: غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو سمجھنا چاہیئے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صالح العاروری کا قتل، صیہونیوں کی لاچاری کا نتیجہ ہے، ناصر کنعانی

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیئے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین، بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کو مزید 10 بلین ڈالر امداد دینا چاہتے ہیں، تاہم برنی سینڈرز نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس سے ایسی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم برنی سینڈرز کو خود بھی اپنے اتحادیوں کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button