دنیا

امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک ہے، امریکی خاتون رکن کانگریس

شیعہ نیوز: امریکی خاتون رکن کانگریس رشیدہ طلیب نے امریکہ پر غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں برابر شریک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب نے اسرائیل کی پالیسیوں اور واشنگٹن کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں صہیونی حکومت کے جرم میں شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا، نیتن یاہو استعفے کی تیاری کرے، محمد علی الحوثی

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف غزہ کی تباہی میں شامل ہے بلکہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت گزشتہ 64 دنوں سے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو روکے ہوئے ہے، اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے جبری انخلا، نسل کشی، مکمل تباہی اور غزہ کے انضمام کا واضح اعلان کیا ہے۔

رشیدہ طلیب نے زور دے کر کہا کہ شروع سے ہی اسرائیلی حکومت کا یہی مقصد رہا ہے اور امریکہ اس میں برابر کا شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button