دنیا
چنگدو میں امریکی قونصلخانہ بند
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )چین کے شہر چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند ہونے کے بعد قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے سیچوآن کے صدر مقام چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا۔ چین نے چنگدو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو جانے کے بعد اس کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا اور امریکی سفارت کاروں کو جمعہ تک قونصل خانہ بند کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے ساتھ سفارتی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔