اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی ایوانوں میں خوف، لاہور قونصلیٹ کے باہر 6 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی حملے میں مدافع حرم شہید سرادر قاسم سلیمانی کی شہادت اور اسلامی ممالک پر امریکی جارحیت کے خلاف شیعہ جماعتوں کی جانب سے کل لاہور میںامریکی قونصلیٹ تک ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی نکالی جائیگی۔

ریلی کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر بیریئر اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو بھی قونصلیٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر 6 ہزار اہلکار سکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پولیس نے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ اور ملحقہ تمام سڑکیں بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے گرد کنٹینرز کے حصار کے بعد پریس کلب انتظامیہ نے بھی کل کیلئے پریس کلب کے عملے چھٹی دیدی ہے جبکہ وزٹرز کو بھی اتوار کے روز پریس کلب آنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدافع حرم سرادر قاسم سلیمانی ، ابو مہندی مہندس اور ان کے باوفا ساتھی بغداد ایئر پورٹ پر امریکی میزائل حملے میں شہید ہوگئےتھےجس کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button