
یمن میں ناکامیوں پر سیخ پا امریکی وزیر دفاع کا ایران پر مداخلت کا الزام
شیعہ نیوز: یمن میں اہداف کے حصول میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے امریکی وزیر دفاع نے ایران پر یمن میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔
رپورٹ کے مطابق یمن پر مسلسل حملوں کے باوجود امریکی فوج اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہورہی ہے۔ یمنی فوج کی جوابی کارروائیوں سے یمنی بحری بیڑہ عقب نشینی پر مجبور ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الجولانی کا ٹرمپ کو خط، کیا شام ابراہیم معاہدے میں شامل ہوگا؟
امریکی سیاسی اور دفاعی حکام اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایران پر یمن میں مداخلت کا الزام لگارہے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایران پر یمن میں انصار اللہ کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت لہجہ اپنایا، تاہم انہوں نے واشنگٹن کی یمن میں ناکامیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
پیٹ ہیگسٹ نے ایکس پر اپنے پیغام میں ایران مخالف بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم حوثیوں کے لیے ایران کی حمایت کو مشاہدہ کررہے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ امریکی فوج کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں اور آپ کو وارننگ دی جا چکی ہے۔ آپ اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیانات دراصل بحیرہ احمر میں امریکہ کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کا حصہ ہیں، جہاں امریکی فوج انصار اللہ کی مزاحمت کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔