
امریکی وزارت جنگ کا اپنے العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف
شیعہ نیوز: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مشرق وسطی میں اپنے سب سے بڑے، العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ مہینے قطر میں واقع امریکہ کے العدید ایئر بیس پر ایران کا ایک بیلسٹک میزائل لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا ملین مارچ
یاد رہے کہ امریکہ کا العدید ایئربیس جو قطر میں واقع ہے، مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان شین پارنل نے جمعے کو بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع کے لئے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 جون کو ایران کا ایک بیلسٹک میزائل العدید ایئر بیس پر لگا ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے فائر کردہ بقیہ میزائلوں کو امریکہ اور قطر کے ایئر ڈیفنس نے ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔