مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حشد الشعبی پر حملے کے بعد امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں میں خوف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حشد الشعبی پر بزدلانہ حملے کے بعد امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں میںخوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

امریکہ نے حشد الشعبی پر حملے کے بعد بغداد میں اپنے سفارتخانے کے درجنوں اہلکاروں کوبغدادسے نکال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی پر امریکی حملے کے بعد بغداد میں امریکی سفارتکاروں میںخوف و ہراس پھیل گیا ہے اور امریکہ نے بغداد سے اپنے سفارتخانے کے درجنوں اہلکاروں کو نکال دیا ہے جبکہ عراق کے صوبے الانبار میں عین الاسد اور کرکوک میں کے- ون کے امریکی فوجی اڈوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل امریکی ڈرون طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر قائم حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کرکے 25 اہلکاروں کو شہید اور51 کو زخمی کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے القائم میں حزب اللہ عراق کے تین مراکز پر حملہ کیا اور حزب اللہ کی 45 اور 46 بریگیڈ کو نشانہ بنایا تھا۔

عراقی حکام نے امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button