عراق میں ایک امریکی ڈرون تباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) میڈیا ذرائع نے عراق کے صلاح الدین صوبے کے بیجی علاقے میں منگل کے روز ایک امریکی ڈرون کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق، یہ ڈرون صلاح الدین صوبے کے بیجی علاقے میں تباہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی یہ ڈرون تباہ ہوا، امریکیوں نے اس علاقے میں دوسرا ڈرون روانہ کر دیا اور علاقے میں موجود چرواہوں کو وہاں سے نکالا اور بھیجے گئے دوسرے ڈرون سے پہلے ڈرون کا ملبہ تباہ کر دیا۔
عراق میں گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں نے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی سمیت مزاحمتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کے لئے بارہا ڈرون استعمال کئے ہیں۔
در ایں اثنا بیجی شہر میں دہشت گردانہ حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔
امریکہ اور اسرائیل نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف حشد الشعبی کی مسلسل کامیابیوں کے بعد، اس رضاکار فورس پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ۔
عراقی فورسز اور رضاکارفورس حشدالشعبی کے جوانوں نے ملک بھرسے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیاہے۔
خیال رہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔