دنیا

امریکی اور یورپی قرارداد ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات پر منفی اثر ڈالے گی: روس

شیعہ نیوز:ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں تعینات روسی مندوب میخائل اولیانوف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں ایران کے خلاف تین یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے کو جاری کرنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات پر منفی اثر ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ایران کے بارے میں مغربی مسودہ قرارداد بے معنی ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے تعلقات پر کوئی مثبت اثر نہیں چھوڑتا۔

میخائل اولیانوف نے مزید کہا کہ اگر یورپی یونین کسی معاہدے پر پہنچنا چاہتی ہے تو اسے (قرارداد جاری کرنے کے بجائے) اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

قبل ازیں، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں خبردار کیا تھا کہ آئی اے ای اے کے کسی بھی سیاسی اقدام کا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مناسب، موثر اور فوری جواب دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button