دنیا

ایرانی میزائل حملوں کو روکنے میں امریکہ ناکام، مہنگے دفاعی نظام کی کارکردگی مایوس کن

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے دوران امریکی دفاعی نظام حسب توقع کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ بزنس انسائیڈر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے امریکی نیوی کی کوششیں ناکام رہیں۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ نے مشرق وسطی میں بڑی تعداد میں مہنگے دفاعی میزائل استعمال کیے، مگر اس کے باوجود ایرانی حملوں کو مؤثر طور پر روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

یہ انکشاف امریکی نیوی کے ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز، ایڈمرل جیمز کیلبی کی گفتگو کے دوران سامنے آیا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکہ کی جانب سے استعمال کیے گئے انٹرسیپٹر میزائلوں کی تعداد اور لاگت توقعات سے کہیں زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملے میں 30 اسرائیلی پائلٹ ہلاک، سابق سفیر کا انکشاف

بزنس انسائیڈر کے مطابق، امریکی نیوی نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے خلاف دفاع کے لیے جدید ترین SM-3 انٹرسیپٹر میزائل استعمال کیے، جن میں سے ہر ایک کی قیمت 10 سے 30 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف ایران کے میزائل حملے روکنے کی کوشش کی بلکہ یمن سے داغے گئے سینکڑوں میزائلوں اور ڈرونز کو بھی فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم امریکی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔

یہ صورت حال امریکہ کے لیے مالی اور دفاعی دونوں حوالوں سے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ امریکی بحریہ اب اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس طرح دفاعی اخراجات اور ممکنہ خطرات کے درمیان توازن قائم رکھا جائے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کی مہنگی اور غیر مؤثر دفاعی کارروائیوں سے بچا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button