مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اتحادی افواج نے حزب اللہ کے متعدد جوانوں کو اغوا کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی اتحادی افواج نے آدھی رات کو عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر حملہ کرکے متعدد جوانوں کو گرفتار کے لے گئے ہیں۔

آئی آر آئی بی نے خبر دی ہے کہ امریکی دہشتگرد فوجیوں نے آدھی رات کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے الدورہ علاقے میں واقع عراقی حزب اللہ کے دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی حزب اللہ کے 13 جوانوں کو اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اتحادی افواج کے 40 مسلح اہلکاروں نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔

امریکا نے بغیر کسی ثبوت اور دستاویز کے حزب اللہ کے ان 13 جوانوں پر عراق میں امریکی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی حزب اللہ نے امریکا کو حزب اللہ کے ان 13 جوانوں کو 24 گھنٹے کے اندر رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button