ایران اور اسرائیل کو خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں انتباہ کیا ہے، امریکہ
شیعہ نیوز: امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کے حوالے سے تہران اور تل ابیب کو متنبہ کیا گیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ صہیونی حکومت ان حالات میں بھی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا غزہ میں شہری انفراسٹرکچر کی مسلسل تباہی پر اظہار تشویش
امریکہ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے فریقین کو کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے متنبہ کردیا ہے۔ حملے اور غزہ میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے تہران اور تل ابیب دونوں کو براہ راست کہہ دیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کیا جائے۔