
محبت کا جھانسہ، امریکی انٹیلیجنس خاتون نے اپنےمخبروں کے نام لیک کردیے
خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سب محبت کی خاطر کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی انٹیلیجنس کی ترجمان نے محبت کے جھانسے میں آکر عراق میں امریکہ کیلیے کام کرنے والے مخبروں کے نام لیک کردیے۔
امریکی حکومت نے عراق میں امریکا کے لیے کام کرنے والے مخبروں کے نام ظاہر کرنے پر پینٹا گون کی مترجم پر 23 سال قید کی فرد جرم عائد کردی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے لبنانی نژاد شخص کو امریکا کی خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں فاطمیون کی جانب سے اعلان جنگ کے بعد طالبان نے گھٹنے ٹیک دیئے، طالبان ترجمان کا اہم بیان
عدالتی دستاویزات کے مطابق لبنانی نژاد امریکی شہری تھامپسن غیر ملکی فوجی اڈے میں بہ حیثیت مترجم کام کر رہی تھیں، تھامپسن کو 2019 میں حکومت کی ٹاپ سیکریٹ سیکورٹی کلیرینس کے بعد عراق کے کرد اکثریتی علاقے اربیل میں امریکا کی خصوصی فورسز کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔
انہوں نے کم ازکم 8 امریکی مخبروں کے حقیقی نام، امریکا کے فوجی اہداف اور حکمت عملی کی معلومات بھی لیک کی تھیں۔تھامپسن کو وفاقی حکام نے فروری 2020 میں گرفتار کیا تھا۔
گرفتاری کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سب محبت کی خاطر کیا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ اس عمر میں بھی کوئی مجھ سے محبت کرے، لیکن محبت میں یہ بھول گئی کہ ہمیں ایک دوسرے کو جانے ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا۔