پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت قابل مذمت ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت قابل مذمت ہے۔ پوری قوم کو مبینہ امریکی مداخلت کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہئے۔ امریکہ کی تاریخ آزاد ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے بھری پڑی ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ اقوام عالم میں شیطانی کردار ادا کیا۔ اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒنے اسے بڑے شیطان کا لقب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم خود دار اور غیرت مند قوم ہے۔ جن پر انجمن غلامان امریکہ قابض رہے ہیں۔ جو ڈالر کے عوض اپنی دھرتی ماں بیچتے رہے ہیں۔ اب وقت آچکا ہے کہ قوم امریکی غلامی کا طوق اتار پھینکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مجلس علمائے شیعہ کا اجلاس
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان ان کی غلامانہ ذہنیت کا ترجمان ہے۔ کاش وہ حضرت علامہ اقبال ؒسے غیرت و حمیت اور خودی کا درس لیتے تو قومی عزت و وقار کی توہین نہ کرتے۔ عمران خان کے طرز حکمرانی سے اختلافات کے باوجود ہم امریکی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں امریکی سفیر کو پاکستانی معاملات میں مداخلت کے جرم میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر نکالا جائے۔ امریکہ سے خیر کی امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ قومی اسمبلی نے آج "جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے” کا نعرہ لگا کر عوام کی ترجمانی کی ہے۔