دنیا

ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے بیچ اختلافات کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) واشنگٹن میں ایک امریکی سرکاری ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے واشنگٹن کے دورے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے متعلق تجاویز کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے۔

امریکی ذمے دار کے مطابق اختلافات کا محور واشنگٹن کا ان منظرناموں کو مسترد کرنا تھا جو ملاقاتوں کے دوران میں پیش کیے گئے۔ ساتھ ہی اس بات پر توجہ مرکوز رہی کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو جلد از جلد نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے ایک سنجیدہ عسکری منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

ذمے دار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد نے ویانا مذاکرات میں شریک امریکی ٹیم پر الزام عائد کیا کہ اس نے بنا کسی عوض کے ایرانی جانب کو رعائتیں پیش کر دیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس امریکی ذمے دار نے واضح کیا کہ امریکی اور اسرائیلی مواقف میں عدم موافقت کا یہ مطلب نہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی سیکورٹی کا پابند نہیں۔ البتہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتطامیہ کے ذریعے اسرائیل کو یہ سخت پیغام پہنچا دیا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے تہران کے خلاف کوئی بھی یک طرفہ فوجی کارروائی خطرناک ہو گی۔

بینی گینٹز اور ڈیوڈ بارنیا نے گذشتہ ہفتے امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) ، سی آئی اے اور امریکی وزارت خارجہ میں ذمے داران کے ساتھ ایرانی جوہری معاملے پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ایران اس وقت ویانا میں اپنے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button