دنیا

یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے شدید فضائی حملے

شیعہ نیوز: امریکی فضائیہ نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کم از کم چار فضائی حملے کیے، جب کہ الحدیدہ پر دو الگ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں بوبی ٹریپ سرنگ میں پھنسانے کی تفصیلات

یمنی چینل المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جزیرہ کمران کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی چار بار بمباری کی گئی۔

تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکہ، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی کھلی حمایت کررہا ہے اور یمن میں مزاحمتی قوتوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button