مشرق وسطی

امریکہ کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر ایک بار پھر فضائی حملہ

شیعہ نیوز: امریکی حملوں کے بعد صنعا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے ہیں۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ صنعا کے کئی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی معاہدے پر تشویش ہے، یروشلم پوسٹ

تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکہ پر یہ الزام لگ رہا ہے کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔

امریکی حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور اسرائیل میں امریکی بحری جہازوں اور صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button