مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں دو طیارے تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی میڈیا نے اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایئرپورٹ کے نزدیک موجود امریکی بیس پر حملے کی خبر دی ہے۔

پیر کی شام جاری ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے شہر اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اس حملے میں امریکیوں کے دوطیاروں کی مکمل تباہی اور متعدد امریکیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں صیہونی ریاست اسرائیل نے کرونا ویکسین کو غزہ جانے سے روک دیا

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد فضا میں دہواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ایک مقامی سیکورٹی افسر کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب مارٹر کے تین گولے آکر لگے کہ جس کے بعد ائرپورٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔

اولیائے دم نامی نئے گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس نے امریکی بیس پر 24 راکٹ داغے ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے مزید حملے کئے جانے کی دھمکی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button