مشرق وسطی

عراق میں دو امریکی فوجی کانوائے پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صابرین نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو جمعے کی صبح بغداد کے الیوسفیہ علاقے میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دوسرے کانوائے پر تھوڑی دیر بعد بغداد کے ہی المشاھدہ علاقے میں حملہ کیا گیا۔

جمعرات کی شب بھی جنوبی عراق کے دیوانیہ صوبے میں امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں بم دھماکہ کیا گیا تھا۔

ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے جمعے کو ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراق کے استقامتی گروہوں نے بارہا پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ حملوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکی فوجی عراق سے باہر نہیں نکل جاتے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button