دنیا
امریکا کی پاکستان سے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات کیلئے باضابطہ درخواست
شیعہ نیوز: امریکا نے پاکستان سے آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے باضابطہ درخواست کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکی ہٹ مین کو دینے کیلئے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے، امریکی انٹیلیجنس نے اس رقم کے نیویارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگ لی۔ امریکا نے گرفتار آصف مرچنٹ کے غیر ملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔ آصف مرچنٹ نے کراچی میں اپنے ماموں سے 5 ہزار ڈالر منگوائے۔ آصف مرچنٹ نے سال 2015ء سے سال 2024ء تک ایران، عراق اور یمن کے کم از کم 15 دورے کئے، جبکہ وہ 2013ء اور 2017ء میں امریکا بھی جا چکا ہے۔