مشرق وسطی

عراقی معاشرے کو گمراہ کرنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگیا، عراقی رہنما

شیعہ نیوز: عراق کی ایک سیاسی تحریک کے سربراہ نے عراقی معاشرے کے بارے میں امریکہ کے خطرناک منصوبوں کی ناکامی سے پردہ اٹھایا۔

المعلومۃ نیوز نے بتایا ہے کہ عراق کی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ محمد شریف نے تاکید کی ہے کہ امریکہ عراقی معاشرے کی دینی ثقافت کو تبدیل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں عراق پر قبضے کے بعد سے، امریکہ نے عراق کی ڈیموگرافک صورت حال اور یہاں کی ثقافتی روح کو مسخ یا تبدیل کرنے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

شریف نے مزید کہا کہ امریکیوں نے برطانوی اور امریکی سول سوسائٹی تنظیموں کی سرگرمیوں کے ذریعے عراق میں سماج دشمن سوچ پھیلانے کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں نے عراق کے بعض تباہ شدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بہانے عراقی معاشرے کو دینی ثقافت سے منحرف کرکے امریکی معاشرے کا ایک اور عراقی ورژن بنانے کی ناکام کوشش کی۔

قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ میں قومی جماعت کے سربراہ ابتسام الہلالی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں امریکی سفیر اس ملک میں اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کے امریکی اقدامات کو روکنے کے لیے عراق میں پارلیمانی کارروائیوں کی سفارش کر رہے ہیں۔‘‘ کیونکہ امریکی سفیر کے اقدامات عراقی معاشرے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کے حوالے سے خاصے تشویشناک ہیں۔

ہلالی نے کہا کہ ہمیں قانونی اور سفارتی ذرائع سے عراق میں ان منصوبوں کے نفاذ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ امریکی سفیر کے اقدامات بعض مغربی ممالک کے تعاون سے اس ملک کی سامراجی پالیسی کے نفاذ کے مطابق انجام پاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button