دنیا

ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات ہوئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو "بہت خوب” قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران کے ساتھ مذاکرات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے ساتھ مذاکرات کو بہت خوب قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں تہران کی مداخلت کے بارے میں امریکی اور صیہونی الزامات بے بنیاد ہیں، امیر سعید

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور، 12 اپریل کو عمان کی ثالثی میں مسقط ميں انجام پایا۔

ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور 19 اپریل کو عمان کی ہی ثالثی میں، روم میں انجام پایا اور دونوں فریقوں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور طے پایا کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ عمان میں جاری رکھا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی طرح کہا کہ وہ آئندہ تین دن میں یوکرین امن مذاکرات میں پیشرفت کی تفصیلات بتائيں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت اچھی نشستیں ہوئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button