امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا، تمام انتخابی سرگرمیاں معطل
شیعہ نیوز: امریکہ کے صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔ انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے اور دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سعودی تعلقات مستحکم ہونے سے فلسطین کا دفاع مضبوط ہوگا
ایک ہی روز پہلے صدر بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ڈاکٹروں نے طبی بنیاد پر تجویز کیا تھا تو وہ دوبارہ صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
بائیڈن کو آج نیواڈا میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جو اب نہیں ہوسکے گا۔
بائیڈن کو کورونا کی علامات کی خبریں ایسے وقت منظرعام پر آئی ہیں جب ایوان نمائندگان کے 20 ڈیموکریٹ اراکین اور ایک سینیٹر اب تک بائیڈن سے کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہوں۔